Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3086 (مشکوۃ المصابیح)
[3086] رواہ مسلم (2742/99)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ وَإِنَّ اللہَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيہَا فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُونَ فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِي النِّسَاء)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دنیا شیریں اور سرسبز و شاداب ہے،بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں خلیفہ بنانے والا ہے،وہ دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو،تم دنیا اور عورتوں کے فتنے سے بچو،کیونکہ بنی اسرائیل کا پہلا فتنہ عورتوں کی وجہ سے رونما ہوا۔‘‘ رواہ مسلم۔