Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3106 (مشکوۃ المصابیح)
[3106] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2082)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ الْمَرْأَةَ فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَی مَا يَدْعُوہُ إِلَی نِكَاحہَا فَلْيفْعَل)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی عورت کو پیغامِ نکاح بھیجے تو پھر اگر وہ اس سے داعیہ نکاح (عورت کی شکل و صورت وغیرہ) کو دیکھ سکے تو دیکھ لے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔