Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3111 (مشکوۃ المصابیح)
[3111] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (4114)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((إِذَا زَوَّجَ أَحَدُكُمْ عَبْدَہُ أَمَتَہُ فَلَا يَنْظُرَنَّ إِلَی عَوْرَتِہَا)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((فَلَا يَنْظُرَنَّ إِلَی مَا دُونُ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّكْبَةِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی اپنے غلام کی شادی،اپنی لونڈی سے کر دے تو پھر وہ اس (لونڈی) کے پردہ کی جگہ کو نہ دیکھے۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’وہ زیر ناف اور گھٹنوں کے اوپر کے حصے کو نہ دیکھے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔