Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3116 (مشکوۃ المصابیح)
[3116] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (296/6 ح 27072) و الترمذي (2778 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (4112) ٭ نبھان: وثقہ الذھبي فی الکاشف و الترمذي و ابن حبان و الحاکم بتصحیح حدیثہ فحدیثہ لا ینزل عن درجۃ الحسن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّہَا كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَمَيْمُونَةُ إِذْ أقبل ابْن مَكْتُومٍ فَدَخَلَ عَلَيْہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((احْتَجِبَا مِنْہُ)) فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ أَلَيْسَ ہُوَ أَعْمَی لَا يُبْصِرُنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَفَعَمْيَاوَانِ أَنْتُمَا؟ أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِہِ؟)) رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ اور میمونہ ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھیں کہ اتنے میں ابن ام مکتوم ؓ آئے اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم دونوں اس سے پردہ کرو۔‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا وہ نابینا نہیں؟ وہ ہمیں دیکھ نہیں سکتا،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم دونوں نابینا ہو! تم اسے نہیں دیکھ رہی ہو۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔