Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3119 (مشکوۃ المصابیح)

[3119] حسن، رواہ الترمذي (1172 وقال: غریب) [و للحدیث شواھد]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَا تَلِجُوا عَلَی الْمُغَيَّبَاتِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ أَحَدِكُمْ مَجْرَی الدَّمِ)) قُلْنَا: وَمِنْكَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((وَمِنِّي وَلَكِنَّ اللہ أعانني عَلَيْہِ فَأسلم)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

جابر ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جن (اجنبی) عورتوں کے خاوند موجود نہ ہوں تم ان کے پاس نہ جاؤ،کیونکہ شیطان تم میں دورانِ خون کی طرح گردش کرتا ہے۔‘‘ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ میں بھی؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’(ہاں) اور مجھ میں بھی،لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری مدد فرمائی تو وہ مطیع ہو گیا / میں محفوظ رہتا ہوں۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی۔