Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3120 (مشکوۃ المصابیح)
[3120] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (4106)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَتَی فَاطِمَةَ بِعَبْدٍ قَدْ وَہَبَہُ لَہَا وَعَلَی فَاطِمَةَ ثَوْبٌ إِذَا قَنَّعَتْ بِہِ رَأْسَہَا لَمْ يَبْلُغْ رِجْلَيْہَا وَإِذَا غَطَّتْ بِہِ رِجْلَيْہَا لَمْ يَبْلُغْ رَأْسَہَا فَلَمَّا رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ مَا تَلْقَی قَالَ: ((إِنَّہُ لَيْسَ عَلَيْكِ بَأْسٌ إِنَّمَا ہُوَ أَبُوكِ وغلامك)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک غلام لے کر فاطمہ ؓ کے پاس تشریف لائے جسے آپ نے انہیں ہبہ کر دیا تھا،فاطمہ ؓ پر ایک کپڑا تھا،جب فاطمہ ؓ اس سے اپنا سر ڈھانپتیں تو وہ آپ کے پاؤں تک نہ پہنچتا،اور جب وہ اس سے اپنے پاؤں ڈھانپتیں تو وہ ان کے سر تک نہ پہنچتا،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی اس پریشانی اور تکلیف کو دیکھا تو فرمایا:’’تم پر کوئی حرج نہیں،ان،میں سے ایک تمہارے والد ہیں اور دوسرا تمہارا غلام ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔