Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3122 (مشکوۃ المصابیح)

[3122] رواہ مسلم (341/78)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ حَمَلْتُ حَجَرًا ثقيلاً فَبينا أَنَا أَمْشِي سَقَطَ عَنِّي ثَوْبِي فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَخْذَہُ فَرَآنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ لِي: ((خُذْ عَلَيْكَ ثَوْبَكَ وَلَا تَمْشُوا عُرَاة)) . رَوَاہُ مُسلم

مسور بن مخرمہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے ایک بھاری پتھر اٹھایا ہوا تھا اور اسی حالت میں مَیں چل رہا تھا کہ میرا کپڑا گر گیا (جس سے ستر کھل گیا)،میں اسے اٹھا نہ سکا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا:’’اپنے اوپر کپڑا لو اور عریاں حالت میں نہ چلو۔‘‘ رواہ مسلم۔