Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3128 (مشکوۃ المصابیح)

[3128] رواہ البخاري (5138) و ابن ماجہ (1873)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن خنساء بنت خذام: أَنْ أَبَاہَا زَوَّجَہَا وَہِيَ ثَيِّبٌ فَكَرِہَتْ ذَلِكَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَرَدَّ نِكَاحَہَا. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَاجَہ: نِكَاح أَبِيہَا

خنساء بنت خذام ؓ سے روایت ہے کہ وہ بیوہ تھیں اور ان کے والد نے ان کی شادی کر دی۔خنساء نے اسے ناپسند کیا تو وہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آئیں تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کا نکاح فسخ کر دیا۔رواہ البخاری۔ اور ابن ماجہ کی روایت میں ہے: اس کے والد کا کیا ہوا نکاح فسخ کر دیا۔