Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3131 (مشکوۃ المصابیح)

[3131] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (66/6 ح 24876) والترمذي (1102 وقال: حسن) و أبو داود (2083) و ابن ماجہ (1879) والدارمي (137/1 ح 2190)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلَيِّہَا فَنِكَاحُہَا بَاطِلٌ فَنِكَاحُہَا بَاطِلٌ فَنِكَاحُہَا بَاطِلٌ فَإِنْ دَخَلَ بِہَا فَلَہَا الْمَہْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا فَإِنِ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ من لَا ولي لَہُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ والدارمي

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو عورت اپنے ولی کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح کرے تو اس کا نکاح باطل ہے،اس کا نکاح باطل ہے،اس کا نکاح باطل ہے۔اگر اس (مرد) نے اس سے جماع کیا ہے تو وہ مہر کی حق دار ہے کیونکہ اس نے اس سے مباشرت کی ہے،اگر وہ (ولی) اختلاف کریں تو جس کا ولی نہ ہو تو سلطان (بادشاہ) اس کا ولی ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔