Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3133 (مشکوۃ المصابیح)

[3133] صحیح، رواہ الترمذي (1109، وقال: حسن) و أبو داود (2093) و النسائي (87/6 ح 3272 وسندہ حسن) ولہ شواھد صحیحۃ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ فِي نَفْسِہَا فَإِنْ صَمَتَتْ فَہُوَ إِذْنُہَا وَإِنْ أَبَتْ فَلَا جَوَازَ عَلَيْہَا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں اجازت لی جائے گی،اگر وہ خاموش رہے تو پھر یہی اس کی اجازت ہے،اور اگر وہ انکار کر دے تو پھر اس پر زیادتی نہ کی جائے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔