Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3138 (مشکوۃ المصابیح)

[3138] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (8666، نسخۃ محققۃ: 8299) ٭ سعید بن إیاس الجریري اختلط و لم یعلم سماع شداد بن سعید منہ، ھل قبل اختلاطہ أم بعد؟ و باقی السند صحیح .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((من وُلِدَ لَہُ وَلَدٌ فَلْيُحْسِنِ اسْمَہُ وَأَدَبَہُ فَإِذَا بَلَغَ فَلْيُزَوِّجْہُ فَإِنْ بَلَغَ وَلَمْ يُزَوِّجْہُ فَأَصَابَ إِثْمًا فَإِنَّمَا إثمہ علی أَبِيہ))

ابوسعید ؓ اور ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس کے ہاں بچہ پیدا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے،اسے ادب سکھائے اور جب وہ بالغ ہو جائے تو اس کی شادی کر دے،اگر وہ بالغ ہو جائے اور وہ (والد) اس کی شادی نہ کرے اور وہ کسی گناہ (زنا وغیرہ) کا ارتکاب کر لے تو اس کا گناہ اس کے والد پر ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔