Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3145 (مشکوۃ المصابیح)

[3145] متفق علیہ، رواہ البخاري (6601) و مسلم (1413/52)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِہَا لِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَہَا وَلِتَنْكِحَ فَإِنَّ لَہَا مَا قُدِّرَ لَہَا))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’عورت اپنی (مسلمان) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اسے اس کا رزق بھی مل جائے اسے چاہیے کہ وہ اس مرد سے خود شادی کر لے،حالانکہ جو اس کے مقدر میں ہے وہ اسے مل جائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔