Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3146 (مشکوۃ المصابیح)
[3146] متفق علیہ، رواہ البخاري (5112) و مسلم (1415/57و1415/60) وذکرہ البغوي في مصابیح السنۃ (2337)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ الشِّغَارِ وَالشِّغَارُ: أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ ابْنَتَہُ عَلَی أَنْ يُزَوِّجَہُ الْآخَرُ ابْنَتَہُ وَلَيْسَ بَيْنَہُمَا صَدَاقٌ
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ’’نکاح شغار‘‘ سے منع فرمایا ہے۔اور شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی اس شرط پر کرے کہ دوسرا آدمی اپنی بیٹی کی شادی اس سے کر دے اور ان دونوں کے درمیان مہر نہ ہو۔‘‘ اور مسلم کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسلام میں شغار (بٹے کا نکاح) نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔