Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3157 (مشکوۃ المصابیح)

[3157] متفق علیہ، رواہ البخاري (4615) و مسلم (1404/11)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَعَنَا نِسَاءٌ فَقُلْنَا: أَلَا نَخْتَصِي؟ فَنَہَانَا عَنْ ذَلِكَ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَسْتَمْتِعَ فَكَانَ أَحَدُنَا يَنْكِحُ الْمَرْأَةَ بِالثَّوْبِ إِلَی أَجَلٍ ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللہِ: (يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللہُ لَكُمْ)

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتے تھے اور ہمارے ساتھ عورتیں نہیں ہوتی تھیں،ہم نے عرض کیا: کیا ہم خصی نہ ہو جائیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں اس سے منع فرمایا،پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں متعہ کرنے کی رخصت عطا فرمائی،ہم میں سے کوئی شخص کپڑے کے عوض ایک مدت تک کسی عورت سے نکاح کرتا،پھر عبداللہ ؓ نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’اے مومنو! پاکیزہ چیزوں کو،جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں،حرام قرار نہ دو۔‘‘ متفق علیہ۔