Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3158 (مشکوۃ المصابیح)

[3158] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1122) ٭ موسی بن عبیدۃ: ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّمَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ فِي أول الْإِسْلَام كَانَ الرجل يقدم الْبَلدة لَيْسَ لَہُ بِہَا مَعْرِفَةٌ فَيَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ بِقَدْرِ مَا يری أَنَّہُ يُقِيمُ فَتَحْفَظُ لَہُ مَتَاعَہُ وَتُصْلِحُ لَہُ شَيَّہُ حَتَّی إِذَا نَزَلَتِ الْآيَةُ (إِلَّا عَلَی أَزوَاجہم أَو مَا ملكت أَيْمَانہم) قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَكُلُّ فَرْجٍ سِوَاہُمَا فَہُوَ حرَام. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،متعہ اسلام کے ابتدائی دور میں تھا وہ اس طرح کہ آدمی شہر میں جاتا،اس کی وہاں جان پہچان نہ ہوتی تو وہ وہاں اپنے قیام کے اندازے کے مطابق عورت سے شادی کر لیتا تو وہ اس کے سامان کی حفاظت کرتی اور اس کے لیے کھانا تیار کرتی حتی کہ جب یہ آیت نازل ہوئی:’’مگر اپنی بیویوں پر یا اپنی لونڈیوں پر۔‘‘ ابن عباس ؓ نے فرمایا:’’ان دونوں (بیوی اور لونڈی) کی شرم گاہ کے سوا ہر شرم گاہ حرام ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔