Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3159 (مشکوۃ المصابیح)

[3159] صحیح، رواہ النسائي (135/7 ح 3385)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی قَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ فِي عُرْسٍ وَإِذَا جِوَارٍ يُغَنِّينَ فَقُلْتُ: أَيْ صَاحِبَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَہْلَ بَدْرٍ يُفْعَلُ ہَذَا عِنْدَكُمْ؟ فَقَالَا: اجْلِسْ إِنْ شِئْتَ فَاسْمَعْ مَعَنَا وَإِنْ شِئْتَ فَاذْہَبْ فَإِنَّہُ قَدْ رَخَّصَ لَنَا فِي اللہْوِ عِنْدَ الْعُرْسِ. رَوَاہُ النَّسَائِيّ

عامر بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں،میں ایک شادی کے موقع پر قرظہ بن کعب اور ابومسعود انصاری ؓ کے پاس گیا تو دیکھا کہ چھوٹی بچیاں گا رہی تھیں،میں نے کہا: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھیو اور بدر کے غازیو! تمہارے پاس یہ ہو رہا ہے؟ ان دونوں نے فرمایا: اگر تم چاہو تو ہمارے پاس بیٹھ کر سنو اور اگر تم چاہو تو جاؤ،کیونکہ شادی کے موقع پر گانے کے متعلق ہمیں اجازت دی گئی ہے۔صحیح،رواہ النسائی۔