Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3163 (مشکوۃ المصابیح)

[3163] رواہ مسلم (1446/11)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ ہَلْ لَكَ فِي بِنْتِ عَمِّكَ حَمْزَةَ؟ فَإِنَّہَا أَجْمَلُ فَتَاةٍ فِي قُرَيْشٍ فَقَالَ لَہُ: ((أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ حَمْزَةَ أَخِي مَنِ الرَّضَاعَةِ؟ وَأَنَّ اللہَ حَرَّمَ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا حرم من النّسَب؟)) . رَوَاہُ مُسلم

علی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ اپنے چچا حمزہ ؓ کی بیٹی کے بارے میں رغبت رکھتے ہیں؟ وہ قریش کی سب سے زیادہ حسین و جمیل لڑکی ہے۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں فرمایا:’’کیا تمہیں معلوم نہیں کہ حمزہ میرے رضاعی بھائی ہیں،اور اللہ نے رضاعت کی وجہ سے وہ رشتے حرام کیے ہیں،جو اس نے نسب کی وجہ سے حرام کیے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔