Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3172 (مشکوۃ المصابیح)
[3172] صحیح، رواہ الترمذي (1362 وقال: حسن غریب) و أبو داود (4456 و الروایۃ الثانیۃ لہ: 4457) و النسائي (110/6 ح 3334) وابن ماجہ (2607) و الدارمي (153/2 ح 2245)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: مَرَّ بِي خَالِي أَبُو بردة بن دِينَار وَمَعَہُ لِوَاءٌ فَقُلْتُ: أَيْنَ تَذْہَبُ؟ قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ ﷺ إِلَی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيہِ آتِيہِ بِرَأْسِہِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں،میرے ماموں ابوبُردہ بن نیار ؓ پرچم اٹھائے میرے پاس سے گزرے تو میں نے کہا: آپ کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: مجھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کی طرف بھیجا ہے،جس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کی ہے،تاکہ میں اس کا سر آپ کی خدمت میں پیش کروں۔اسے ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ اور دارمی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں اسے قتل کر دوں اور اس کا مال لے لوں۔اور اس روایت میں ’’میرے ماموں‘‘ کے بجائے ’’میرے چچا‘‘ کا لفظ ہے۔صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و نسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔