Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3175 (مشکوۃ المصابیح)

[3175] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (5144) ٭ عمارۃ بن ثوبان: مستور و جعفر بن یحیی مثلہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ الْغَنَوِيِّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ فَبَسَطَ النَّبِيُّ ﷺ رِدَاءَہُ حَتَّی قَعَدَتْ عَلَيْہِ فَلَمَّا ذَہَبَتْ قِيلَ ہَذِہِ أَرْضَعَتِ النَّبِيِّ ﷺ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

ابوطفیل غنوی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک عورت آئی۔نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی چادر بچھائی حتی کہ وہ اس پر بیٹھ گئی،جب وہ چلی گئی تو بتایا گیا کہ اس خاتون نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دودھ پلایا تھا (آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رضاعی والدہ ہیں)۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔