Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3177 (مشکوۃ المصابیح)
[3177] إسنادہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (90/9۔ 91 ح 22899) [و الشافعي 351/2: أخبرنا بعض أصحابنا عن أبی الزناد إلخ و من طریقہ البیھقي (184/7) و ھذا البعض مجھول]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَالَ: أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي خَمْسُ نِسْوَةٍ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ: ((فَارِقْ وَاحِدَةً وَأَمْسِكْ أَرْبَعًا)) فَعَمَدْتُ إِلَی أَقْدَمِہِنَّ صُحْبَةً عِنْدِي: عَاقِرٍ مُنْذُ سِتِّينَ سنة ففارقتہا. رَوَاہُ فِي شرح السّنة
نوفل بن معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے اسلام قبول کیا تو اس وقت میری پانچ بیویاں تھیں،میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایک کو چھوڑ دو اور چار رکھ لو۔‘‘ میں نے ان میں سے اپنی سب سے پہلی بیوی کو،جو بانجھ تھی اور ساٹھ سال سے میری رفیقہ حیات تھی،خود سے جدا کر دیا۔اسنادہ ضعیف،رواہ فی شرح السنہ۔