Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3178 (مشکوۃ المصابیح)
[3178] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1130) و أبو داود (2243) و ابن ماجہ (1951)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزٍ الدَّيْلَمِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ: قَلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أَسْلَمْتُ وتحتي أختَان قَالَ: ((اختر أيتہا شِئْتَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ
ضحاک بن فیروز دیلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور دو بہنیں میرے نکاح میں ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ان دونوں میں سے جسے چاہو اختیار کر لو (دوسری چھوڑ دو)۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔