Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3179 (مشکوۃ المصابیح)

[3179] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2238۔ 2239) ٭ سماک بن حرب: ضعیف الحدیث عن عکرمۃ، صحیح الحدیث عن غیرہ، إذا حدّث قبل الاختلاط کما حققتہ في رسالۃ خاصۃ و الحمد للّٰہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَسْلَمَتِ امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجَتْ فَجَاءَ زَوْجُہَا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَعَلِمَتْ بِإِسْلَامِي فَانْتَزَعَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ زَوْجِہَا الْآخَرِ وَرَدَّہَا إِلَی زَوْجِہَا الْأَوَّلِ وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّہُ قَالَ: إِنَّہَا أَسْلَمَتْ مَعِي فَرَدَّہَا عَلَيْہِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک عورت نے اسلام قبول کیا اور اس نے شادی کر لی،اتنے میں اس کا (پہلا) خاوند نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں اسلام قبول کر چکا ہوں اور اس (عورت) کو میرے اسلام قبول کرنے کا علم ہے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس (عورت) کو اس کے دوسرے خاوند سے لے کر اس کے پہلے خاوند کو واپس کر دیا۔اور ایک روایت میں ہے کہ اس نے عرض کیا: اس (عورت) نے میرے ساتھ ہی اسلام قبول کیا ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس (عورت) کو اس کے حوالے کر دیا۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔