Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3180 (مشکوۃ المصابیح)
[3180] سندہ ضعیف، مالک فی الموطأ (543/2۔ 545 ح 1181) والبغوي في شرح السنۃ (96/9 بعد ح 2290 بدون سند) ٭ سندہ ضعیف لأن الزھري قال أنہ بلغہ وحدیث مسلم (2313) یغني عنہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَرُوِيَ فِي ((شَرْحِ السُّنَّةِ)): أَنَّ جَمَاعَةً مِنَ النِّسَاءِ رَدَّہُنَّ النَّبِيُّ ﷺ بِالنِّكَاحِ الأول علی أَزوَاجہنَّ عِنْد اجْتِمَاع الإسلاميين بَعْدَ اخْتِلَافِ الدِّينِ وَالدَّارِ مِنْہُنَّ بِنْتُ الْوَلِيدِ بْنِ مُغِيرَةَ كَانَتْ تَحْتَ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ فَأَسْلَمَتْ يَوْمَ الْفَتْحِ وَہَرَبَ زَوْجُہَا مِنَ الْإِسْلَامِ فَبعث النَّبِيُّ ﷺ إِلَيْہِ ابْنَ عَمِّہِ وَہْبَ بْنَ عُمَيْرٍ بِرِدَاءِ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَمَانًا لِصَفْوَانَ فَلَمَّا قَدِمَ جَعَلَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَسْيِيرَ أَرْبَعَةِ أَشْہُرٍ حَتَّی أَسْلَمَ فَاسْتَقَرَّتْ عِنْدَہُ وَأَسْلَمَتْ أَمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ امْرَأَةُ عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَہْلٍ يَوْمَ الْفَتْحِ بِمَكَّةَ وَہَرَبَ زَوْجُہَا مِنَ الْإِسْلَامِ حَتَّی قَدِمَ الْيَمَنَ فَارْتَحَلَتْ أَمُّ حَكِيمٍ حَتَّی قَدِمَتْ عَلَيْہِ الْيَمَنَ فَدَعَتْہُ إِلَی الْإِسْلَامِ فَأَسْلَمَ فَثَبَتَا عَلَی نِكَاحِہِمَا. رَوَاہُ مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شہَاب مُرْسلا
شرح السنہ میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی ہی عورتوں کو پہلے نکاح پر ہی ان کے خاوندوں کی طرف لوٹا دیا جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا اگرچہ ایک وقت تک ان کا دین اور رہن سہن ایک دوسرے سے الگ رہا،ان میں ولید بن مغیرہ کی بیٹی ہیں جو کہ صفوان بن امیہ کے نکاح میں تھیں،فتح مکہ کے روز وہ تو مسلمان ہو گئیں جبکہ ان کا خاوند اسلام قبول کرنے سے بھاگ گیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے چچا زادوہب بن عمیر کو صفوان کی امان کے لیے اپنی چادر دے کر بھیجا،جب وہ آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے چار ماہ گھومنے پھرنے کی مہلت عطا کی حتی کہ اس نے اسلام قبول کر لیا تو وہ (ولید بن مغیرہ کی بیٹی) اس کے نکاح میں رہیں،اور (اسی طرح) عکرمہ بن ابی جہل کی بیوی ام حکیم بنت حارث بن ہشام نے فتح مکہ کے روز اسلام قبول کر لیا جبکہ اس کا خاوند اسلام سے بھاگ کر یمن چلا گیا تو ام حکیم نے بھی کوچ کیا حتی کہ اس کے پاس یمن پہنچ گئیں اور اسے اسلام کی دعوت پیش کی تو اس نے اسلام قبول کر لیا،اور دونوں کا نکاح برقرار رہا۔امام مالک نے ابن شہاب سے مرسل روایت کیا ہے۔سندہ ضعیف،رواہ مالک و فی شرح السنہ۔