Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3198 (مشکوۃ المصابیح)
[3198] متفق علیہ، رواہ البخاري (2563) و مسلم (1504/8)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَہَا فِي بَرِيرَةَ: ((خُذِيہَا فَأَعْتِقِيہَا)) . وَكَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا فَخَيَّرَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاخْتَارَتْ نَفسہَا وَلَو كَانَ حرا لم يخيرہا
عروہ،عائشہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ ؓ کے بارے میں انہیں فرمایا:’’اسے (اس کے مالکوں سے) لے کر آزاد کر دو۔‘‘ اور اس کا خاوند غلام تھا لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (نکاح برقرار رکھنے یا فسخ کرنے کا) اسے اختیار دیا تو اس نے اپنے نکاح کو فسخ کر دیا،اور اگر وہ (بریرہ ؓ کا خاوند) آزاد ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو اختیار نہ دیتے۔متفق علیہ۔