Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3202 (مشکوۃ المصابیح)
[3202] متفق علیہ، رواہ البخاري (5135) و مسلم (1425/77)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ جَاءَتْہُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي وَہَبْتُ نَفْسِي لَكَ فَقَامَتْ طَوِيلًا فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ زَوِّجْنِيہَا إِنْ لَمْ تَكُنْ لَكَ فِيہَا حَاجَةٌ فَقَالَ: ((ہَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ تُصْدِقُہَا؟)) قَالَ: مَا عِنْدِي إِلَّا إِزَارِي ہَذَا. قَالَ: ((فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ)) فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ)) قَالَ: نَعَمْ سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا فَقَالَ: ((زَوَّجْتُكَہَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: ((انْطَلِقْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَہَا فَعَلِّمْہَا مِنَ الْقُرْآنِ))
سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اپنے آپ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہبہ کیا،وہ دیر تک کھڑی رہی،تو ایک آدمی کھڑا ہوا،اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ اس میں رغبت نہیں رکھتے تو پھر اس سے میری شادی کر دیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا اسے مہر دینے کے لیے تمہارے پاس کچھ ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: میرے پاس تو صرف میری یہ چادر ہی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تلاش کرو خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی ہو۔‘‘ اس نے تلاش کیا لیکن اس نے کچھ نہ پایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تمہیں قرآن کا کچھ حصہ یاد ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: جی ہاں،فلاں فلاں سورت۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں نے قرآن کے اس حصے کے ذریعے جو تمہیں یاد ہے تمہاری اس سے شادی کر دی۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’جاؤ! میں نے تمہاری اس سے شادی کر دی،اسے قرآن (کا وہ حصہ جو تمہیں یاد ہے) سکھا دو۔‘‘ متفق علیہ۔