Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3203 (مشکوۃ المصابیح)
[3203] رواہ مسلم (78/ 1426) والبغوي في شرح السنۃ (123/9 ح 2304)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: كَمْ كَانَ صَدَاقُ النَّبِيِّ ﷺ قَالَت: كَانَ صداقہ لأزواجہ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشٌّ قَالَتْ: أَتَدْرِي مَا النَّشٌّ؟ قُلْتُ: لَا قَالَتْ: نِصْفُ أُوقِيَّةٍ فَتِلْكَ خَمْسُمِائَةِ دِرْہَمٍ. رَوَاہُ مُسْلِمٌ. وَنَشٌّ بِالرَّفْعِ فِي شَرْحِ السّنة وَفِي جَمِيع الْأُصُول
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں،میں نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق مہر کی مقدار کتنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے حق مہر کی مقدار بارہ اوقیہ اور ایک نش تھی۔پھر انہوں نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ ’’نش‘‘ کیا ہے؟ میں نے کہا: نہیں،انہوں نے فرمایا: نصف اوقیہ،اور یہ (بارہ اوقیہ اور نش) پانچ سو درہم ہیں۔مسلم،اور نش،شرح السنہ اور دیگر تمام مصادر میں رفع کے ساتھ ہے۔رواہ مسلم و شرح السنہ۔