Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3206 (مشکوۃ المصابیح)

[3206] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1113 وقال: حسن صحیح) ٭ عاصم بن عبید اللہ: ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ: أَنَّ امْرَأَةً مَنْ بَنِي فَزَارَةَ تَزَوَّجَتْ عَلَی نَعْلَيْنِ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَرَضِيتِ مِنْ نَفْسِكِ وَمَالِكِ بِنَعْلَيْنِ؟)) قَالَتْ: نَعَمْ. فَأَجَازَہُ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عامر بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے کہ بنو فزارہ قبیلے کی ایک عورت نے جوتوں کے جوڑے کے عوض شادی کر لی تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا:’’کیا تم خود کو اور اپنے مال کو جوتوں کے جوڑے کے عوض دینے پر راضی ہو؟‘‘ اس نے عرض کیا: جی ہاں،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس (نکاح) کو نافذ فرما دیا۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔