Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3208 (مشکوۃ المصابیح)

[3208] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (2107۔ 2108 [2086]) و النسائي (119/6 ح 2352) ٭ ابن شھاب الزھري مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ: أَنَّہَا كَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَحْشٍ فَمَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ فَزَوَّجَہَا النَّجَاشِيُّ النَّبِيَّ ﷺ وَأَمْہَرَہَا عَنہُ أَرْبَعَة آلَاف. وَفِي رِوَايَة: أَرْبَعَة دِرْہَمٍ وَبَعَثَ بِہَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ مَعَ شُرَحْبِيل بن حَسَنَة. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

ام حبیبہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن جحش کے نکاح میں تھیں،وہ سرزمین حبشہ میں انتقال کر گئے تو نجاشی نے ان کا نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نکاح کر دیا اور انہیں اپنی طرف سے چار ہزار اور ایک روایت میں ہے: چار ہزار درہم حق مہر ادا کیا اور انہیں شرحبیل بن حسنہ کے ساتھ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بھیجا۔سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و النسائی۔