Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3209 (مشکوۃ المصابیح)

[3209] إسنادہ صحیح، رواہ النسائي (114/6 ح 3343)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: تَزَوَّجَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ فَكَانَ صَدَاقُ مَا بَيْنَہُمَا الْإِسْلَامَ أَسْلَمَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ قَبْلَ أَبِي طَلْحَةَ فَخَطَبَہَا فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ فَإِنْ أَسْلَمْتَ نَكَحْتُكَ فَأَسْلَمَ فَكَانَ صدَاق مَا بَينہمَا. رَوَاہُ النَّسَائِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،ابوطلحہ ؓ نے اُم سلیم ؓ سے شادی کی تو ان دونوں کے درمیان حق مہر اسلام تھا،ام سلیم ؓ نے ابوطلحہ ؓ سے پہلے اسلام قبول کر لیا تو ابوطلحہ ؓ نے انہیں پیغام نکاح بھیجا جس پر انہوں نے کہا: میں نے تو اسلام قبول کر لیا ہے،اگر تم بھی اسلام قبول کر لو تو میں تم سے نکاح کر لوں گی۔(اور میں حق مہر نہیں لوں گی) انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور یہی ان دونوں کے درمیان حق مہر تھا۔اسنادہ صحیح،رواہ النسائی۔