Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3213 (مشکوۃ المصابیح)
[3213] متفق علیہ، رواہ البخاري (5169) ومسلم (1365/84)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ وَتَزَوَّجَہَا وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا وَأَوْلَمَ عَلَيْہَا بحيس. مُتَّفق عَلَيْہِ
انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفیہ ؓ کو آزاد کیا اور ان سے شادی کی اور ان کی آزادی کو ان کا حق مہر مقرر کیا اور حیس (کھجور،پنیر اور گھی سے تیار شدہ حلوہ) سے ان کا ولیمہ کیا۔متفق علیہ۔