Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3214 (مشکوۃ المصابیح)

[3214] رواہ البخاري (4213)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: أَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ يُبْنَی عَلَيْہِ بِصَفِيَّةَ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَی وَلِيمَتِہِ وَمَا كَانَ فِيہَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ وَمَا كَانَ فِيہَا إِلَّا أَن أمربالأنطاع فَبُسِطَتْ فَأَلْقَی عَلَيْہَا التَّمْرَ وَالْأَقِطَ وَالسَّمْنَ. رَوَاہُ البُخَارِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر و مدینہ کے درمیان تین راتیں قیام فرمایا،آپ نے صفیہ ؓ کے ساتھ تعلق زن و شو قائم کیا تو میں نے مسلمانوں کو آپ کے ولیمہ کی دعوت دی،اس میں روٹی تھی نہ گوشت،بس آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چمڑے کی ایک چٹائی منگائی،اسے بچھا دیا گیا اور اس (دسترخوان) پر کھجور،پنیر اور گھی چُن دیا گیا۔رواہ البخاری۔