Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3218 (مشکوۃ المصابیح)

[3218] متفق علیہ، رواہ البخاري (5177) و مسلم (1432/107)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ يُدْعَی لَہَا الْأَغْنِيَاءُ وَيُتْرَكُ الْفُقَرَاءُ وَمَنْ تَرَكَ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَی اللہ وَرَسُولہ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سب سے بُرا کھانا،ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں مال داروں کو مدعو کیا جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے،اور جس نے دعوت ترک کی تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔‘‘ متفق علیہ۔