Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3222 (مشکوۃ المصابیح)
[3222] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3741) ٭ درست بن زیاد: ضعیف، و أبان بن طارق: مجھول و قال ابن عدي: ’’ھذا حدیث منکر‘‘
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ دُعِيَ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَی اللہَ وَرَسُولَہُ وَمن دخل علی غَيْرِ دَعْوَةٍ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کو دعوت دی جائے اور وہ قبول نہ کرے تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور جو شخص بن بلائے چلا آئے تو وہ چور کی حیثیت سے داخل ہوا اور ڈاکو کی حیثیت سے خارج ہوا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔