Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3223 (مشکوۃ المصابیح)

[3223] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (408/5 ح 23860) و أبو داود (3756) ٭ أبو خالد الدا لاني مدلس و عنعن و الحدیث ضعفہ الحافظ فی التلخیص الحبیر (196/3)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِذَا اجْتَمَعَ الدَّاعِيَانِ فَأَجِبْ أَقْرَبَہُمَا بَابًا وَإِنْ سَبَقَ أَحَدُہُمَا فَأَجِبِ الَّذِي سَبَقَ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب دعوت دینے والے دو افراد اکٹھے ہو جائیں تو پھر ان میں سے جو ہمسائیگی کے لحاظ سے زیادہ قریب ہو اس کی دعوت قبول کرو،اور اگر ان میں سے کوئی ایک سبقت لے جائے تو پھر اس سبقت لے جانے والے کی دعوت قبول کرو۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد و ابوداؤد۔