Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3224 (مشکوۃ المصابیح)

[3224] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1097) ٭ عطاء بن السائب اختلط و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند أبي داود (3745) وغیرہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((طَعَامُ أَوَّلِ يَوْمٍ حق وَطَعَام يَوْم الثَّانِي سنة وَطَعَام يَوْم الثَّالِثِ سُمْعَةٌ وَمَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللہُ بِہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’پہلے روز (ولیمہ) کا کھانا حق (واجب) ہے،دوسرے روز دعوت کرنا سنت ہے جبکہ تیسرے روز دعوت کرنا شہرت و ریا کاری ہے اور جو کوئی دکھلاوا کرتا ہے تو اللہ (قیامت کے دن) اسے رسوا کر دے گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔