Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3230 (مشکوۃ المصابیح)
[3230] متفق علیہ، رواہ البخاري (5212) و مسلم (1463/47)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَوْدَةَ لَمَّا كَبِرَتْ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ قَدْ جَعَلْتُ يَوْمِي مِنْكَ لِعَائِشَةَ فَكَانَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يُقَسَّمُ لِعَائِشَةَ يَوْمَيْنِ يَوْمَہَا وَيَوْم سَوْدَة
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جب سودہ ؓ عمر رسیدہ ہو گئیں تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ کی طرف سے جو میری باری کا دن تھا وہ میں نے عائشہ ؓ کو ہبہ کر دیا،لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،عائشہ ؓ کے لیے دو دن تقسیم فرمایا کرتے تھے،ایک ان کا اپنا اور دوسرا سودہ ؓ کا دن تھا۔متفق علیہ۔