Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3231 (مشکوۃ المصابیح)
[3231] رواہ البخاري (5217) و مسلم (2443/840)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِہِ الَّذِي مَاتَ فِيہِ: ((أَيْنَ أَنَا غَدًا؟)) يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ فَأَذِنَ لَہُ أَزْوَاجُہُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ حَتَّی مَاتَ عِنْدَہَا. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مرض وفات میں دریافت کیا کرتے تھے،میں کل کہاں ہوں گا؟ میں کل کہاں ہوں گا؟ آپ (اس سوال سے) عائشہ ؓ کی باری کا دن پوچھنا چاہتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات نے آپ کو اجازت دے دی کہ آپ جہاں چاہیں رہیں،آپ،عائشہ ؓ کے گھر تھے حتی کہ آپ نے ان کے ہاں ہی وفات پائی۔رواہ البخاری۔