Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3238 (مشکوۃ المصابیح)
[3238] متفق علیہ، رواہ البخاري (5186) و مسلم (1468/60)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّہُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلَاہُ فَإِنْ ذَہَبْتَ تُقِيمُہُ كَسْرَتَہُ وَإِنْ تَرَكْتَہُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عورتوں کے ساتھ خیر و بھلائی سے پیش آؤ،کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں،اور پسلی کا اوپر والا حصہ سب سے زیادہ ٹیڑھا ہوتا ہے،اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے،اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھا رہے گا،تم عورتوں کے ساتھ خیر و بھلائی کا خیال رکھو۔‘‘ متفق علیہ۔