Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3244 (مشکوۃ المصابیح)

[3244] رواہ البخاري (5236) و مسلم (892/18)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہَا قَالَتْ: وَاللہِ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُومُ عَلَی بَابِ حُجْرَتِي وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ بِالْحِرَابِ فِي الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يَسْتُرُنِي بردائہ لِأَنْظُرَ إِلَی لَعِبِہِمْ بَيْنَ أُذُنِہِ وَعَاتِقِہِ ثُمَّ يَقُومُ مِنْ أَجْلِي حَتَّی أَكُونَ أَنَا الَّتِي أَنْصَرِفُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ الْحَرِيصَةِ علی اللہْو

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،اللہ کی قسم! میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنے حجرے کے دروازے پر کھڑے ہوئے دیکھا جبکہ حبشی مسجد میں چھوٹے نیزوں کے ساتھ کھیل رہے تھے اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی چادر سے مجھے چھپا رہے تھے تاکہ میں آپ کے کان اور گردن کے بیچ سے ان کے کھیل کو دیکھ سکوں،پھر آپ میری خاطر کھڑے رہتے حتی کہ میں ہی وہاں سے ہٹتی تھی،تم نو عمر،کھیل سے شغف رکھنے والی،لڑکی کے کھڑے ہونے کا اندازہ کر لو۔(کہ وہ کتنی دیر کھڑی ہو سکتی ہے۔) متفق علیہ۔