Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3295 (مشکوۃ المصابیح)

[3295] متفق علیہ، رواہ البخاري (2639) و مسلم (1433/111)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي فَتَزَوَّجْتُ بَعْدَہُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَمَا مَعَہُ إِلَّا مِثْلُ ہُدْبَةِ الثَّوْبِ فَقَالَ: ((أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَی رِفَاعَةَ؟)) قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ: ((لَا حَتَّی تَذُوقِي عُسَيْلَتَہُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ))

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رفاعہ قرظی کی بیوی رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا: میں رفاعہ کے نکاح میں تھی تو اس نے مجھے تین طلاقیں دے دیں۔اس کے بعد میں نے عبدالرحمٰن بن زبیر سے شادی کر لی،لیکن اس کے پاس تو کپڑے کے پلو کی طرح ہے (یعنی وہ جماع کے قابل نہیں) آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم رفاعہ کی طرف واپس جانا چاہتی ہو؟‘‘ اس نے عرض کیا: جی ہاں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نہیں،حتی کہ تم اس سے لطف اندوز ہو جاؤ اور وہ تم سے لطف اندوز ہو جائے۔‘‘ متفق علیہ۔