Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3310 (مشکوۃ المصابیح)

[3310] متفق علیہ، رواہ البخاري (5223) و مسلم (2761/36)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِن اللہَ تَعَالَی يَغَارُ وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَغَارُ وَغَيْرَةُ اللہِ أَنْ لَا يَأْتِيَ الْمُؤْمِنُ مَا حَرَّمَ اللہ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ غیرت مند ہے اور بے شک مومن بھی غیرت مند ہے،اور اللہ کی غیرت یہ ہے کہ مومن اللہ کی حرام کردہ چیز کا ارتکاب نہ کرے۔‘‘ متفق علیہ۔