Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3311 (مشکوۃ المصابیح)

[3311] متفق علیہ، رواہ البخاري (7314) و مسلم (1500)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ: إنَّ امْرَأَتي ولدَتْ غُلَاما أسودَ وَإِنِّي نكرتہ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟)) قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ((فَمَا أَلْوَانُہَا؟)) قَالَ: حُمْرٌ قَالَ: ((ہَلْ فِيہَا مِنْ أَوْرَقَ؟)) قَالَ: إِنَّ فِيہَا لَوُرْقًا قَالَ: ((فَأَنَّی تُرَی ذَلِكَ جَاءَہَا؟)) قَالَ: عِرْقٌ نَزَعَہَا. قَالَ: ((فَلَعَلَّ ہَذَا عِرْقٌ نَزَعَہُ)) وَلَمْ يُرَخِّصْ لَہُ فِي الِانْتِفَاءِ مِنْہُ

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میری بیوی نے ایک سیاہ بچے کو جنم دیا ہے،میں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں؟‘‘ اس نے عرض کیا: ہاں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ان کے رنگ کیسے ہیں؟‘‘ اس نے عرض کیا: سرخ،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا اِن میں کوئی خاکی رنگ کا بھی ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: ان میں خاکی رنگ کا بھی ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہارے خیال میں یہ کہاں سے آ گیا؟‘‘ اس نے عرض کیا: (پرانی) رگ اسے لے آئی ہو گی۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ممکن ہے یہ بھی رگ ہو جو اسے لے آئی ہو۔‘‘ اور آپ نے اسے اس بچے سے انکار کی اجازت نہیں دی۔متفق علیہ۔