Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3313 (مشکوۃ المصابیح)

[3313] متفق علیہ، رواہ البخاري (6771) و مسلم (1459/38)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ ذَاتَ يَوْمٍ وَہُوَ مَسْرُورٌ فَقَالَ: أَيْ عَائِشَةُ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ فَلَمَّا رَأَی أُسَامَةَ وَزَيْدًا وَعَلَيْہِمَا قطيفةٌ قد غطيَّا رؤوسَہُما وَبَدَتْ أَقْدَامُہُمَا فَقَالَ: إِنَّ ہَذِہِ الْأَقْدَامَ بَعْضُہَا من بعضٍ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،ایک روز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بڑے خوش خوش میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا:’’عائشہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجز زمدلجی آیا ہوا ہے جب اس نے اسامہ اور زید ؓ کو اس حال میں دیکھا کہ ان دونوں پر ایک چادر تھی اور انہوں نے اپنے سروں کو اس سے ڈھانپ رکھا تھا اور ان کے پاؤں ننگے تھے،اس نے کہا: یہ پاؤں ایک دوسرے سے ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔