Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3322 (مشکوۃ المصابیح)

[3322] صحیح، رواہ النسائي (175/6 ح 3502)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَ رَجُلًا حِينَ أَمَرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنْ يَتَلَاعَنَا أَنْ يَضَعَ يَدَہُ عِنْدَ الْخَامِسَةِ عَلَی فِيہِ وَقَالَ: ((إِنَّہَا مُوجِبَةٌ)) . رَوَاہُ النَّسَائِيُّ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو اس وقت حکم فرمایا،جب آپ نے دو لعان کرنے والوں کو لعان کرنے کا حکم دیا تھا کہ وہ (آدمی) پانچویں شہادت کے وقت اس (لعان کرنے والے) کے منہ پر ہاتھ رکھ دے،اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیونکہ وہ (پانچویں گواہی) واجب کرنے والی ہے۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی۔