Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3323 (مشکوۃ المصابیح)

[3323] رواہ مسلم (2815/70)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ مِنْ عِنْدِہَا لَيْلًا قَالَتْ: فَغِرْتُ عَلَيْہِ فَجَاءَ فَرَأَی مَا أَصْنَعُ فَقَالَ: ((مَا لَكِ يَا عَائِشَةُ أَغِرْتِ؟)) فَقُلْتُ: وَمَا لِي؟ لَا يَغَارُ مِثْلِي عَلَی مِثْلِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَقَدْ جَاءَكِ شَيْطَانُكِ)) قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ أَمْعِي شَيْطَانٌ؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) قُلْتُ: وَمَعَكَ يَا رَسُولَ اللہ؟ قَالَ: ((نعم وَلَكِن أعانني علَيہِ حَتَّی أسلَمَ)) . رَوَاہُ مُسلم

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک رات میرے پاس سے تشریف لے گئے آپ کے تشریف لے جانے پر میں جذباتی ہوئی،چنانچہ آپ تھوڑی دیر بعد تشریف لائے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میری حالت دیکھی تو فرمایا:’’عائشہ! کیا ہوا،کیا تم جذباتی ہو گئی ہو؟‘‘ میں نے عرض کیا: مجھے کیا ہے کہ مجھ جیسی کو آپ جیسے کی عدم موجودگی جذباتی نہ کرے؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہارے پاس تمہارا شیطان آیا ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا میرے ساتھ شیطان ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں!‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں،لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری اعانت فرمائی حتی کہ میں اس سے محفوظ رہتا ہوں۔‘‘ رواہ مسلم۔