Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3330 (مشکوۃ المصابیح)
[3330] متفق علیہ، رواہ البخاري (5334۔ 5335) و مسلم (1486/58)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ وَزَيْنَبَ بِنْتِ جحش عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَی مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا))
ام حبیبہ ؓ اور زینب بن جحش ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھنے والی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ خاوند کی وفات پر چار ماہ دس دن کے سوگ کے علاوہ کسی اور میت پر تین دن سے زائد سوگ کرے۔‘‘ متفق علیہ۔