Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3331 (مشکوۃ المصابیح)
[3331] متفق علیہ، رواہ البخاري (5342) و مسلم (938/66) و أبو داود (2302)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أُمِّ عطيَّةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((لَا تُحِدُّ امْرَأَةٌ عَلَی مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ وَلَا تكتحِلُ وَلَا تَمَسُّ طِيبًا إِلَّا إِذَا طَہُرَتْ نُبْذَةً مِنْ قُسْطٍ أَوْ أَظْفَارٍ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ. وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ: ((وَلَا تختضب))
ام عطیہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زائد سوگ نہ کرے،البتہ خاوند پر چار ماہ دس دن کا سوگ کرے،اور وہ یمنی لکیر دار چادر کے سوا رنگے ہوئے کپڑے بھی نہ پہنے،نہ سرمہ ڈالے اور نہ خوشبو لگائے،البتہ جب وہ حیض سے پاک ہو جائے تو پھر قُسط یا اظفار کی معمولی سی خوشبو لگا لے۔‘‘ بخاری،مسلم۔اور ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے:’’وہ مہندی نہ لگائے۔‘‘ متفق علیہ،رواہ ابوداؤد۔