Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3334 (مشکوۃ المصابیح)
[3334] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2304) و النسائي (203/6 ح 3565)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہَا عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((المُتوَفّی عَنْہَا زوجُہا لَا تَلبسُ المُعَصفَرَ مِنَ الثِّيَابِ وَلَا الْمُمَشَّقَةَ وَلَا الْحُلِيَّ وَلَا تَخْتَضِبُ وَلَا تَكْتَحِلُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
ام سلمہ ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس عورت کا خاوند فوت ہو جائے تو وہ نہ تو زرد رنگ کے کپڑے پہنے اور نہ سرخ رنگ کے،اور نہ وہ زیور پہنے اور خضاب لگائے اور نہ ہی سرمہ لگائے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔