Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3335 (مشکوۃ المصابیح)

[3335] إسنادہ صحیح، رواہ مالک (577/2 ح 1256)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن سُليمانَ بنِ يَسارٍ: أَنَّ الْأَحْوَصَ ہَلَكَ بِالشَّامِ حِينَ دَخَلَتِ امْرَأَتُہُ فِي الدَّمِ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ وَقَدْ كَانَ طَلَّقَہَا فَكَتَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَی زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ يَسْأَلُہُ عَنْ ذَلِكَ فَكَتَبَ إِلَيْہِ زِيدٌ: إِنَّہَا إِذَا دَخَلَتْ فِي الدَّمِ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ وَبَرِئَ مِنْہَا لَا يرِثُہا وَلَا ترِثُہ. رَوَاہُ مَالك

سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ احوص نے شام میں اس وقت وفات پائی جب اس کی بیوی کو (طلاق کے بعد) تیسرا حیض شروع ہو چکا تھا،وہ اسے طلاق دے چکا تھا،معاویہ بن ابی سفیان نے اس بارے میں مسئلہ دریافت کرنے کے لیے زید بن ثابت ؓ کے نام خط لکھا تو زید نے انہیں جواب دیا کہ وہ تیسرے حیض میں داخل ہو چکی ہے،وہ (عورت) اس سے برئ الذمہ ہے اور وہ اس سے برئ الذمہ ہے،وہ اس کا وارث نہیں اور یہ اس کی وارث نہیں۔اسنادہ صحیح،رواہ مالک۔