Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3336 (مشکوۃ المصابیح)

[3336] صحیح، رواہ مالک (582/2 ح 1270)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَيُّمَا امْرَأَةٍ طُلِّقَتْ فَحَاضَتْ حَيْضَةً أَوْ حَيْضَتَيْنِ ثُمَّ رُفِعَتْہَا حيضتُہا فإنَّہا تنتظِرُ تسعةَ أشہرٍ فإنْ بانَ لَہَا حَمْلٌ فَذَلِكَ وَإِلَّا اعْتَدَّتْ بَعْدَ التِّسْعَةِ الْأَشْہَرِ ثلاثةَ أشہرٍ ثمَّ حلَّتْ. رَوَاہُ مَالك

سعید بن مسیّب بیان کرتے ہیں،عمر بن خطاب ؓ نے فرمایا: جس عورت کو طلاق دی گئی اور اسے ایک یا دو حیض آ گئے اور پھر اس کا حیض موقوف ہو گیا تو وہ نو ماہ انتظار کرے گی،اگر اس کا حمل ظاہر ہو گیا تو پھر یہی (وضع حمل) ہے ورنہ وہ نو ماہ کے بعد تین ماہ عدت گزارے گی اور پھر حلال ہو جائے گی۔(اور وہ دوسری جگہ نکاح کر سکے گی) صحیح،رواہ مالک۔